ابنا: دہلی۔۔۔۔۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ ایران ہندوستان کے لیے تیل کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کرے گا اور بعض ممالک کی طرف سے ایران پر عائد کردہ پابندیون سے دونوں کے تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ہردیپ سنگھ پوری نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان حالیہ تبادلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مسائل پرامن طریقے سے حل ہو جائيں گے۔ .......
/169